ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میانمار میں جھڑپیں، کم ازکم 12افراد ہلاک

میانمار میں جھڑپیں، کم ازکم 12افراد ہلاک

Wed, 12 Oct 2016 16:48:26    S.O. News Service

برما،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)میانمار کی ریاست راکھین میں مسلح افراد اور فوجی دستوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 12افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا ہے کے مطابق راکھین میں منگل کے روز پیش آنے والے ان پرتشدد واقعات میں چار فوجی اور ایک حملہ آور مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے ماؤنگ ڈاؤ میں سینکڑوں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کے دستوں پر حملہ کیا۔ بنگلہ دیش کی سرحد سے قریب اسی علاقے میں اتوار کے روز بھی نو پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔ سن 2012ء میں اسی ریاست میں مسلمانوں اور بدھ مذہب کے پیروکاروں کے درمیان فسادات میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


Share: